گلیات: مسافر ٹیکسی کھائی میں گر گئی، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

Published On 04 March,2023 05:22 pm

گلیات: (دنیا نیوز) ایوبیہ کے نواحی علاقے میں المناک حادثہ پیش آیا جس میں مسافر ٹیکسی گہری کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے میں 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، مقامی افراد لاشوں اور زخمی افراد کو گہری کھائی سے نکالنے میں مصروف ہیں۔

زخمیوں میں خاتوں اور ایک بچی بھی شامل ہیں، ریسکیو کی ٹیم تاحال جائے حادثہ پر نہیں پہنچ پائی جبکہ مقامی افراد کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔