کراچی : ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

Published On 07 March,2023 03:01 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈرگ روڈ ریلوے سٹیشن کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، واقعہ میں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

Advertisement