کراچی : سی ٹی ڈی کا کالعدم جماعتوں کیخلاف گھیرا تنگ ، متعدد ملزمان زیرحراست

Published On 07 March,2023 10:40 am

کراچی: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سندھ ( سی ٹی ڈی) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی سندھ  کے مطابق سی ٹی ڈی نے کالعدم جماعتوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیس آپریشنز کیے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ آپریشنز کے دوران حراست میں لیے جانے والے افراد سے تفتیش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان کراچی میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث رہے ہیں، مشتبہ افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے جائیں گے ۔