پاک بحریہ نے منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

Published On 07 March,2023 10:58 am

کراچی : (دنیا نیوز ) پاک بحریہ نے کارروائی کرتے ہوئے بحیرہ عرب میں منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے سکیورٹی آپریشن کے دوران 280 کلو گرام کرسٹل آئس ضبط کی ، ضبط منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریبا 4ارب روپے سے زائد ہے۔

ترجمان  نے بتایا کہ گرفتار سمگلرز اورمنشیات کوقانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپرد کردیا گیا ہے ۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔