کراچی : سپر ہائی وے کے قریب پولیس کی کارروائی، ڈاکو گرفتار

Published On 08 March,2023 06:26 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ڈاکو گرفتار کر لیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزم کی شناخت عمیس کے نام سے ہوئی ہے جس نے گزشتہ دنوں شہری محمد اقبال سے موبائل اور نقد رقم لوٹ لی تھی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کا ایک ساتھی فرار بھی ہوا ہے جس کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ 

Advertisement