کرکٹر محمد حفیظ کے لاہور والے گھر میں چوری کی واردات

Published On 07 March,2023 05:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر کرکٹ محمد حفیظ کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی۔

پولیس کے مطابق چور ڈیفنس میں کرکٹر محمد حفیظ کے گھر سے لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی لوٹ کر لے گئے۔

چوری کا واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا، پولیس کے مطابق محمد حفیظ کی اہلیہ کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔