لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ وگن کے قریب رشتے کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے گاؤں محمود آباد مغیری میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ، جہاں بڑے بھائی نجم دین نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی غلام قادر کو قتل کیا اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔