سرگودھا: (دنیا نیوز) بھیرہ کے قصبہ چھاؤنی خواجہ صلاح میں خاوند نے اپنی ناراض بیوی اور بچوں پر فائرنگ کر دی۔
ذرائع کے مطابق خاوند کی فائرنگ سے عصمت بی بی اور اس کا ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا، ماں بیٹے کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم غلام حسین کی اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ 2 سال سے ناراضگی چل رہی تھی، واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، ملزم کے خلاف تھانہ بھیرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔