قمبر: (دنیا نیوز) زہریلا کھانا کھانے کے باعث ایک ہی خاندان کے 10 افراد بے ہوش ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال حکام کے مطابق فیصل کالونی کا رہائشی خاندان رات کا کھانا کھانے کے بعد بے ہوش ہوا، کھانے میں سب نے پالک کھائی جو زہریلی تھی۔
بے ہوش ہونے والوں میں قربان، عبدالقدوس، فضیلا، آسیہ سمیت خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ ان میں 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔