نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو گرفتار

Published On 09 March,2023 03:23 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو گرفتار کر لئے گئے ۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement