کراچی : سائٹ ایریا کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

Published On 09 March,2023 03:36 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سائٹ ایریا قبر والی گلی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضہ سے دو پستول ، تین موبائل اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزمان کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقابلے کے دوران ملزمان کے دو ساتھی فرار بھی ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ 

Advertisement