کراچی : سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ ، 2ملزمان گرفتار

Published On 09 March,2023 10:36 am

کراچی: (دنیا نیو ز) سپرہائی وے ہنگورہ گوٹھ کےقریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت 2ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ایس ایس پی ایسٹ کراچی زبیر نذیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں فرمان اور زوہیب شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے  2پستول برآمد کرلیے گئے جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی موٹرسائیکل پرفرار ہوگیا ۔

ایس ایس پی ایسٹ کراچی کے مطابق گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، ملزمان سبزی اورفروٹ منڈی آنےجانےوالے تاجروں کولوٹتے تھے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
 

Advertisement