کراچی : گاڑی سے 10 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

Published On 11 March,2023 03:03 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 3 میں گاڑی سے 10 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق کورنگی میں گاڑی سے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے کے بعد گاڑی کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ بچے کے ساتھ زیادتی کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم معاملے کی تصدیق میڈیکل رپورٹ کے بعد ہوگی۔ 

Advertisement