لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ہربنس پورہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ریکارڈ یافتہ 2 اشتہاری ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
سی آئی اے سول لائنز پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں اشتہاری ملزمان وقار اور حیدر پولیس حراست میں جوڈیشل ریمانڈ پر تھے، پولیس نے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ہربنس پورہ میں ریڈ کیا۔
ریڈ کے دوران دونوں ملزمان کو پولیس سے بچانے کے لئے ان کے 4 ساتھیوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ملزم وقار اور حیدر ہلاک ہو گئے۔
سی آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے چاروں ملزمان فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔