دادو: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق

Published On 09 March,2023 11:18 am

دادو: (دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں ۔

پولیس کے مطابق میہڑ میں فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو خواتین نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن گئیں ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق خواتین کی نعشیں تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کردیں ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا ، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
 

Advertisement