اوکاڑہ: (دنیا نیوز) تھانہ راوی کی حدود میں بدبخت بیٹے نے ماں کو زہر دے کر مار ڈالا۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت صغراں بی بی کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا، پولیس کے مطابق خاتون نے خودکشی کی ہے یا قتل معاملہ تفتیش کے بعد پتہ چلے گا۔