پاکپتن: (دنیا نیوز) سکیورٹی گارڈ نے پانچویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ مبینہ زیادتی کر کے فحش ویڈیوز بنا لیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں 341 ای بی میں محنت کش معروف احمد کے 12 سالہ بیٹے کے ساتھ پیش آیا، سفاک ملزم فحش ویڈیوز بنا کر بچے کو بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: بدبخت بیٹے نے ماں کو زہر دے کر مار ڈالا
پاکپتن پولیس نے متاثرہ طالبعلم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے سفاک ملزم محمد حسین کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔