کراچی:(ویب ڈیسک ) وفاقی حساس ادارے اور پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی سٹی کے مطابق وفاقی حساس ادارے اور پولیس نے لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فورس (بی ایل ایف) کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق دونوں دہشتگردوں کا تعلق بلوچستان لبریشن فورس ڈاکٹر اللہ نذر گروپ سے ہے ، دہشتگردوں کی شناخت ولید عرف ولڑ اور شعیب عرف ببلو کے نام سے ہوئی ہے ۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دو دوستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں، دہشتگرد شہر میں بدامنی پھیلانا چاہتے تھے ۔ پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔