کراچی : ملیرسکھن کےعلاقےمیں مبینہ دہشتگرد فائرنگ سے ہلاک

Published On 10 May,2023 10:54 am

کراچی: (دنیانیوز) کراچی کے ملیرسکھن کےعلاقےمیں غیر ملکی باشندے پرحملہ کرنیوالا دہشتگرد سیکیورٹی پرمامورپولیس اہلکارکی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ پاک چائنا شپ یارڈ کےقریب پیش آیا ، فائرنگ کےتبادلے میں ایک پولیس کانسٹبل بھی زخمی ہوا ہے ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ  ہلاک دہشت گرد نے خود کش جیکٹ بھی پہنی ہوئی ہے، جسے ناکارہ بنانے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ  ہلاک  دہشتگرد کےقبضےسے ایس ایم جی اوردیگر سامان بھی برآمد ہواہے۔

 حکام کاکہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے غیر ملکی باشندے کو سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی ، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔


 

 

Advertisement