پشاور : ( دنیا نیوز ) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) پشاور سرکل نے صوبائی دارالحکومت میں کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ سمیت 13 افغانی گرفتار کرلئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق افغان ملزمان پاکستان میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کے لئے آئے تھے جبکہ ملزمان کو کوہاٹ روڈ پر ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے افغان ملزمان غیر قانونی راستے سے پاکستان آئے تھے، ملزمان سے پاکستانی شناختی کارڈ ، پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔