اوکاڑہ: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

Published On 09 May,2023 05:53 am

اوکاڑہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق نامعلوم ڈاکو پیر دی ہٹی روڈ پر واردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ دو نامعلوم ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے کار، موٹر سائیکل، اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Advertisement