پاکپتن: سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

Published On 09 May,2023 05:18 am

پاکپتن : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع پاکپتن میں سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

پاکپتن پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کو کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم احمد علی چشتی نے ناجائز پسٹل کے ساتھ ٹِک ٹَاک پر ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔

Advertisement