پشاور: (دنیا نیوز) کسٹم حکام نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنے والے کوئلہ کے کنٹینر سے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔
کسٹم حکام کے مطابق اسلحہ کا ذخیرہ کنٹینر کے خفیہ خانوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا ، کسٹم حکام نے چیکنگ کے دوران اسلحہ برآمد کر کے کنٹینر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ۔
کسٹم حکام کاکہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں روسی اور ترکیہ ساختہ 12 بور بندوقیں، مختلف ہتھیاروں کے 600 کارتوس اور بھاری مقدار میں بارود شامل ہیں ۔
کسٹم حکام نے افغانی ڈرائیور کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا ہے ، پکڑا جانے والا اسلحہ پاکستان دشمن عناصر کی جانب سے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوششوں کا حصہ تھا۔