اےاین ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

Published On 08 May,2023 09:21 am

کراچی : (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان گرفتار کرلیے ۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) حکام کے مطابق  ملک کے مختلف حصوں میں کارروائی کے دوران  ایک لاکھ90  ہزارنشہ آورگولیاں، ڈھائی کلوسے زائد آئس برآمد کی گئی ۔

اے این ایف حکام کاکہنا ہے کہ ایک اور کارروائی میں 115کلو چرس،4ہیروئن بھرےکیپسول برآمد کیے گئے ۔

اے این ایف حکام کے مطابق اسلام آباد،لاہور، کالا شاہ کاکو،باجوڑ،قلعہ سیف اللہ میں کی گئیں ہیں ، ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔