کشمور : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع کشمور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
کشمور پولیس کے مطابق گڈو کے نزدیک گاؤں غلام رسول سولنگی کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے نوجوان کے ساتھ ڈکیتی کی کوشش کی جس پر نوجوان کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ نوجوان کی شناخت اصغر علی مزاری کے نام سے ہوئی ہے جو نجی کمپنی کا ملازم تھا۔
دوسری جانب نوجوان کے ورثاء نے گڈو تھانے کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔