کراچی : پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں ملزم گرفتار

Published On 08 May,2023 04:48 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ ، موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔