کراچی : رینجرزاور پو لیس کا اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ آپریشن، 5 ملزمان گرفتار

Published On 08 May,2023 11:55 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق  2ڈکیت گروہوں سے ہے ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورچوری شدہ مو ٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے ، گرفتارملزمان میں شاہ زیب، عادل، نوید، عامراورسعید شامل ہیں ۔

ترجمان رینجرز کاکہنا ہے کہ ملزم شاہ زیب اور نوید نے23 مارچ کو ناظم آباد چورنگی، بورڈآفس اور اورنگی ٹاؤن علاقوں میں وارداتیں کی اور چند گھنٹوں میں15 شہریوں کو موبائل فون سے محروم کیا۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان سے بڑے پیمانے پر اسلحہ پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ترجمان رینجرز کے مطابق دوسرے ڈکیت گروہ کے 3ملزمان عامر، سعید اور عادل ہیں جنہوں نے ایک ہی دن میں تین علاقوں میں وارداتیں کیں اور شہریوں سے متعدد موبائل فونز چھینے۔

ترجمان کے مطابق واقعےکی سی سی ٹی وی فوٹیج سو شل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ملزمان کو فائرنگ کر تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں ، دونوں گروہوں کے ملزمان 300سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔