فیصل آباد: اچانک گولی چلنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق

Published On 08 May,2023 04:39 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) بھائی والا میں پستول سے اچانک گولی چلنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے بھائی والا میں پیش آیا جہاں 14 سالہ حسنین پستول کیساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو ہسپتال منقل کرکے تحقیقات شروع کردیں گئیں۔