کراچی: (دنیانیوز) کراچی کے علاقے حسرت موہانی کالونی میں پولیس نے گٹکا فیکٹری پرچھاپہ مار کر منظم گروہ کے3ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پاک کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال علی،حسین اورباسط کو گرفتار کرلیا جبکہ فیکٹری سے بھاری مالیت کا 30ٹن سےزائدگٹکا و دیگر اجزابرآمد کرلیے گئے ۔
پولیس کے مطابق گٹکے کا کارخانہ منگھوپیر روڈ پر واقع تھا، کارخانے سےبڑی مقدار میں دیگرمضرمٹیریل بھی برآمد جبکہ 21 سو 90 کلو گرام چھالیہ کے97 کٹے برآمد کیے گئے ۔
پولیس کے مطابق فیکٹری سے 400 کلوچونا،23 کٹے پتی،32 گٹکے پیکنگ کے ریپر سمیت 4 کٹے پاوڈر،ایک کٹہ ربڑ بینڈ اور52 بڑے ٹب برآمد ہوا ہے ۔
پولیس حکام کاکہنا ہے کہ فیکٹری میں روزانہ لاکھوں مالیت کا گٹکا تیار ہو رہا تھا ، ملزمان چوری چھپے اپنا کام کرکے سپلائی کرتے تھے۔
پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ تفتیش کا عمل جاری ہے ۔