چیچہ وطنی: (دنیانیوز) پنجاب کے شہرچیچہ وطنی میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکا اورلڑکی قتل کردیے گئے ۔
افسوس ناک واقعہ تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کے نواحی گاؤں 58 بارہ ایل میں پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر شادی شدہ نوجوان خاتون اور اس کے آشنا کو ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اوکانوالہ بنگلہ موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔