وزیرآباد: (دنیا نیوز) چودھری پرویز الہٰی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (سی پی ای آئی سی) میں سکیورٹی گارڈز نے مریض کے ساتھ آئے میاں بیوی سے بد سلوکی اور بدتمیزی کی انتہا کر دی۔
ذرائع کے مطابق مریض کے لواحقین اور سکیورٹی گارڈ کے درمیان مریض کے ساتھ اندر وارڈ میں جانے کے معاملے پر جھگڑا ہوا، سکیورٹی گارڈز کے دھکوں کے باعث ایک خاتون زمین پر گر گئی، گارڈز نے مریض کے ساتھ آئے مرد و خاتون کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
سکیورٹی گارڈز نے مرد اور خاتون پر تشدد کرنے کے بعد متاثرہ شخص کو پولیس کے حوالے بھی کر دیا، تشدد کا نشانہ بننے والی فیملی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔
مریض کے لواحقین پر تشدد کرنے والے سکیورٹی گارڈز پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے ملازم ہیں۔