لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت کے گریڈ 18 کے 3 افسروں کے تبادلے کردئیے گئے۔
پنجاب حکومت کے گریڈ 18 کے 3 افسروں کے تبادلے کردئیے گئے، افسران کی خدمات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سپرد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق افسران میں عبدالرزاق ڈوگر، خالد فاروق، حسین احمد چودھری شامل ہیں، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ عادل افتخار کو اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ گریڈ 18 کے پی ایم ایس افسرعاشر اقبال ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ لگ گئے، چیف سیکرٹری پنجاب کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔