بہاولنگر : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں گھریلو نا چاقی پر جواں سالہ لڑکی نے زہر پی لیا۔
ریسکیو کے مطابق چک عبداللہ کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو نا چاقی پر جواں سالہ لڑکی نے زہر پی لیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی شناخت رخسار بی بی کے نام سے ہوئی ہے جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس تھانہ مدرسہ نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔