منچن آباد : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر منچن آباد میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔
منچن آباد پولیس کے مطابق نواحی علاقے اڈا فیڈر پر فلیکس لگانے کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔