کوئٹہ : (دنیانیوز) کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے 9سالہ بچی جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد پیدل بس اڈے کی طرف جارہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 2خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں جبکہ 9سالہ بچی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔