ملتان: (دنیا نیوز) دکاندار نے ظلم کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے 5 سالہ بچے کے ہاتھ گرم آئل میں ڈال کر جلا دیے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں 5 سالہ معصوم بچے کے ساتھ انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، ملزم نے بچے کے ہاتھ جلانے سے پہلے اس کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
زخمی بچے کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم قدیر کو گرفتار کر کے حوالات کے اندر بند کر دیا ہے۔