پشاور: (دنیانیوز) محکمہ ایکسائز نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی و بین الصوبائی منشیات گروہ کے چار سمگلر گرفتار کرلیے۔
ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق گروہ کے دو انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان کے جسم سے 64 ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے گئے ہیں، ہیروئن دبئی سمگل کی جارہی تھی ۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر خیبرباڑہ سے مزید 2 سمگلر بھی گرفتار کیے گئے ہیں ۔
ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کاآغاز کردیا گیا ہے ۔