بہاولنگر : 2 طالبہ بہنوں کو اغوا کر لیا گیا ، مقدمہ درج

Published On 06 June,2023 12:35 am

بہاولنگر : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے چک 3 فورڈ واہ کے قریب 2 طالبہ بہنوں کو اغوا کر لیا گیا۔

بہاولنگر پولیس کے مطابق محنت کش خاتون کی دونوں بیٹیاں سکول سے واپسی کے لئے نکلیں تو ملزمان بچیوں کو موٹر سائیکلوں پر اغوا کر کے لے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ 13 سالہ روبینہ چھٹی اور 6 سالہ عائشہ نرسری کی طلباءہیں، بچیوں کی والدہ کی مدعیت میں 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر کے بچیوں کو بازیاب کروا لیا جاے گا۔ 

Advertisement