حیدر آباد : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 06 June,2023 06:36 am

حیدر آباد : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

حیدر آباد پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement