چونیاں: (دنیا نیوز) دوگروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی علاقہ گندھی اوتاڑ میں دوگروپوں میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے تبادلے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا،جاں بحق ہونے والوں میں عبداللہ اور رمضان جبکہ عمران، سلیم، مکرم، منظور، مدثر، خالد وغیرہ زخمیوں میں شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق لاشوں اور زخموں کو تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا ہے، دونوں افراد ایک ہی گروپ کے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں میں دونوں گروپس کے لوگ شامل ہیں۔
تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ، ایس ایچ او ملک شمشیر نے بتایا کہ علاقہ میں کشیدگی ہونے کے باعث پولیس کی نفری تعینات کروا دی ہے۔