گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ لدھے والا سے تین خطرناک ڈاکو حوالات توڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکو طارق عاقب اوربلال متعدد ڈکیتوں میں ملوث تھے، ڈاکووں کو چند روز قبل پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
ڈاکووں نے رات گئے تیز دھار آلے سے حوالات کا سریا کاٹا،افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری تھانہ لدھے والا میں پہنچ گئی، فرار ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاس سریا کاٹنے والے آلات کہاں سے آئے، ڈاکووں کو فرار کروانے میں کس پولیس اہلکار نے مدد کی، ایس ایچ او ,محرر اور دیگر عملہ کہاں تھا، واقعہ کی ہر زاویے سے تخقیقات کی جارہی ہے۔