مردان: (دنیا نیوز) گھریلو حالات سے تنگ آکر شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
افسوسناک واقعہ مردان کے علاقہ جلالہ میں پیش آیا جہاں 30 سالہ عبداللہ نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق عبداللہ ذہنی مریض تھا۔