ایف آئی اے نے پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم عمان سے گرفتار کر لیا

Published On 13 July,2023 09:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو (این سی بی) انٹرپول پاکستان نے پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم عمان سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ایئرپورٹ منتقل کر دیا۔

ملزم محمد آصف کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول عمان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، این سی بی انٹرپول پاکستان نے رواں سال 43 ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا۔