ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن لون فراڈ میں ملوث غیر ملکی باشندہ گرفتار

Published On 04 August,2023 04:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی ، آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراًڈ کرنے والے غیرملکی باشندے کو گرفتار کرلیا.

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن لون فراڈ میں ملوث  جیان لی یانگ  نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم پاکستان میں آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والوں کا سربراہ ہے ، ملزم نے دوران تفتیش سینکڑوں لوگوں سے فراڈ. کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم دس ماہ سے پاکستان میں یہ کام کر رہا تھا، بہت سے پاکستانی شہریوں کو اپنے پاس اس کام کے لیے ملازم رکھا ہوا تھا ۔

ذرائع کے مطابق آن لائن لون ایپ کے ذریعے شہری کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرکے انہیں بلیک میل بھی کرتا تھا ،ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔