اے این ایف کی مختلف کارروائیاں ، منشیات برآمد، 2ملزمان گرفتار

Published On 04 August,2023 09:57 am

کراچی : (دنیانیوز) کراچی میں اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں68 کلوگرام سےزائدمنشیات برآمدکرلی گئی جبکہ 2ملزمان بھی گرفتارکیے گئے ہیں ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق انسداد منشیات کیخلاف چھ کارروائیاں راولپنڈی، حب،کوئٹہ،لاہور، خیبر، طورخم میں کی گئیں ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے نتیجے میں 64 کلو 600گرام چرس،420 گرام ہیروئن،20  ہزارنشہ آورگولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔

ترجمان اےاین ایف کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔