بہاولنگر: (دنیا نیوز) چک نمبر 175 مراد کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک، 2 گرفتار ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس کانسٹیبل زخمی بھی ہوئے۔
پنجاب پولیس کے مطابق فیکٹری میں واردات کی اطلاع پر نفری موقع پر پہنچی، پولیس کو دیکھ کر ملزموں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے، ہلاک ڈاکوؤں نے گزشتہ روز تاجر کو لاکھوں روپے چھین کر قتل کر دیا تھا۔