کراچی: اغواء اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

Published On 10 October,2023 04:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

 

پولیس کے مطابق اہلکار بابر نے ساتھی اہلکار کے ساتھ مل کر گزشتہ ماہ رکشہ ڈرائیور کو لوٹا تھا، دونوں پولیس اہلکار ٹیپو سلطان تھانے میں تعینات اور صدر میں وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے ایف ٹی سی کے قریب سے رکشہ ڈرائیور کو نامعلوم مقام پر لے جا کر 30 ہزار روپے بھتہ لیا تھا۔

 

ملزم کے ساتھی اہلکار عثمان کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے محکمانہ کارروائی اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔