کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائی، 6 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

Published On 10 October,2023 06:35 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 6 رکنی موٹر سائیکل لفٹر گروہ گرفتار کر لیا۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی جانب سے کارروائی کراچی کے علاقے ملیر میں عظیم پورہ قبرستان کے قریب کی گئی ہے، گرفتار ملزمان میں محمد علی، عدنان، کاشف، بلال، اویس اور انس شامل ہیں۔

اے وی ایل سی حکام نے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران چھینی اور چوری کی گئی 6 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔