لاڑکانہ: (دنیا نیوز) سندھ کے علاقے لاڑکانہ میں غیرت کے نام پر بھائی کے سسرالیوں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو جان سے مار ڈالا۔
فائرنگ کا واقعہ لاڑکانہ کے علاقے نواحی گاؤں بہاول خان کلہوڑو میں پیش آیا جہاں سسرالیوں نے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے بھائی کو صلح کے بہانے بلایا اور اس کو گولیاں مار دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے کی شناخت ارسلان مہر کے نام سے ہوئی، مقتول کے بھائی نے لاڑکانہ کی رہائشی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی، بھائی کے سسرالیوں نے دھوکے سے صلح کیلئے بلا کر قتل کیا۔