کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے چھوٹے بھائی کے قتل اور بڑے بھائی کے زخمی ہونے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مقتول نوجوان کی والدہ نے ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹوں کو قتل اور زخمی کرنے میں فرید نامی شخص ملوث ہے جو میری بیٹی کو پریشان کر رہا ہے، میری بیٹی علاقے کے سکول میں پڑھتی تھی۔
والدہ نے مزید کہا ہے کہ فرید اکثر گلی کے چکر بھی لگاتا رہتا تھا، گھر والوں نے فون نمبر بھی تبدیل کیے لیکن وہ کسی بھی طرح نمبر حاصل کر کے پریشان کرتا تھا ، ہمیں فرید پر ہی شک ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 20 سالہ فیصل ذاکر جاں بحق اور بڑا بھائی ریحان ذاکر 25 سالہ زخمی ہوا، مقتول کے ماموں کے بیان کے مطابق واقعہ بظاہر ڈکیتی کا معلوم ہوتا ہے لیکن دونوں پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں۔